چین۔ترکی سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ، ترکی فلموں کی نمائش

گوانجو کتب خانے میں "اناطولیہ سے ایک قدم اور نزدیک" کے زیر عنوان 8 تا 9 جنوری کو کاپلان اولو کی تین فلموں "انڈا"، "دودھ" اور "شہد" کی نمائش کی گئی

1762683
چین۔ترکی سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ، ترکی فلموں کی نمائش

ترکی اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چین کے جنوبی شہر گوانجو میں جاری تقریبات میں ترک ہدایتکار اور سینارسٹ سمیع کاپلان اولو کی فلموں کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

گوانجو کتب خانے میں منعقدہ ثقافتی تقریبات میں "اناطولیہ سے ایک قدم اور نزدیک" کے زیر عنوان 8 تا 9 جنوری کو کاپلان اولو کی تین فلموں "انڈا"، "دودھ" اور " شہد" کی نمائش کی گئی۔

چینی فلم بینوں نے فلموں کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ترکی۔چین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے گوانجو میں ترکی قونصل خانے کی طرف سے گوانجو کتب خانے کے تعاون اور بیجنگ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی مدد سے "اناطولیہ کا جھونکا" کے زیرِ عنوان ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا۔

تقریبات کے دائرہ کار میں 2 دسمبر کو کتب خانے میں 400 کتابوں پر مشتمل ترک کارنر کا افتتاح کیا گیا اور اُلوداع یونیورسٹی کے شعبہ فنونِ اسلامی اور تاریخ سے پروفیسر ڈاکٹر حجابی گلگین کے فنِ ابرو کے 33 نمونوں کی نمائش کی گئی۔

5 دسمبر کو ترک قہوے کے عالمی دن کے موقع پر " ترک قہوے" کا تعارف کروایا گیا۔ 18 دسمبر کو آن لائن ترک ادبیات پینل کا انعقاد کیا گیا اور 19 دسمبر کو چین میں مقیم ترک صحافی اور مصنف ایمرے دیمر نے آن لائن کانسرٹ دیا۔

25 دسمبر کو "اناطولیہ کی لذّتیں " کے زیرِ عنوان ترک دسترخوان کو متعارف کروایا گیا۔ چینی زائرین نے تقریبات سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں