ترکی  سب سے زیادہ ثقافتی اقدار کے حامل سرفہرست 5 ممالک میں شامل

یہ سر زمین جو ہزاروں سالوں سے بہت سی تہذیبوں کا گھر رہی ہے، اپنی تاریخی اور ثقافتی اقدار کے ساتھ ہمیشہ ایک قدم آگے رہنے میں کامیاب رہی ہے

1761332
ترکی   سب سے زیادہ ثقافتی اقدار کے حامل سرفہرست 5 ممالک میں شامل

گیا ہے کہ ترکی اپنے 21 عناصر کے ساتھ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے تجریدی ثقافتی ورثے کی فہرست میں  سب سے زیادہ ثقافتی اقدار کے حامل سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "مستقبل کے ایوارڈز کی تقریب میں زندہ انسانی خزانے اور ورثے کی منتقلی" سے خطاب کیا۔

ایرسوئے نے کہا کہ یہ سر زمین جو ہزاروں سالوں سے بہت سی تہذیبوں کا گھر رہی ہے، اپنی تاریخی اور ثقافتی اقدار کے ساتھ ہمیشہ ایک قدم آگے رہنے میں کامیاب رہی ہے۔

 وزیر ایرسوئے نے اس بات پر زور دیا کہ کئے گئے مطالعات کے نتیجے میں، ترکی غیر ٹھوس  ثقافتی ورثے کے میدان میں مثالی ممالک میں سے ایک بن گیا ہے، "ہم نے 21 عناصر کے ساتھ سب سے زیادہ ثقافتی اقدار درج کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں