عورت پر ظلم توہینِ خدا کے مترادف ہے: پاپائے روم

سالِ نو کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس سے خطاب میں 85 سالہ پوپ فرانسس نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا اہم ہے

1755758
عورت پر ظلم توہینِ خدا کے مترادف ہے: پاپائے روم

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے نئے سال کے آغاز پر کی جانے والی تقریر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز  اٹھائی۔

گزشتہ روز ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا چرچ میں سالِ نو کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس سے خطاب میں 85 سالہ پوپ فرانسس نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا اہم ہے۔

پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک خاتون کو تکلیف پہنچانا خدا کی توہین کرنے جیسا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو خاص طور پر  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین دنیا کو ذاتی فائدے کی نظر سے نہیں دیکھتیں، وہ امن کا پیکر ہیں کیونکہ وہ زندگی اس دنیا میں لانے کا سبب بنتی ہیں۔

پوپ فرانسس نے یہ بھی کہا کہ چونکہ خواتین محبت سے ہر رشتے کو اکٹھا کرکے رکھتی ہیں تو ہمیں چاہیے کہ خواتین اور ماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔



متعللقہ خبریں