ترکی: سال نو کی تعطیل کے لئے تھرمل ہوٹل کھچا کھچ بھر گئے
ترکی کے جیو تھرمل آبی وسائل سے مالا مال شہروں میں سے آفیون کھارا حصار کے تھرمل ہوٹلوں میں سال نو کے موقع پر بکنگ 100 فیصد تک پہنچ گئی

ترکی کے جیو تھرمل آبی وسائل سے مالا مال شہروں میں سے آفیون کھارا حصار کے تھرمل ہوٹلوں میں سال نو کے موقع پر بکنگ 100 فیصد تک پہنچ گئی۔
سیاح دھڑا دھڑ، فائیو اسٹار سمیت شہر بھر کے تقریباً 27 ہزار بستروں کی صلاحیت کے حامل، ہوٹلوں میں بکنگ کروا رہے ہیں۔ وہ سال نو کے موقع پر نہ صرف یہاں چھٹیاں منائیں گے بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے شہر کے شفا بخش پانی سے بھی استفادہ کریں گے۔
ظفر ٹوئرسٹک ہوٹلنگ اینڈ انٹرپرائزر سوسائٹی کے سربراہ علی گیومش خان نے کہا ہے کہ اس نئے سال کے موقع پر آفیون کھارا حصار سے دلچسپی میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ ہوٹل سو فیصد بھر گئے ہیں۔ تمام ہوٹلوں میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یکم جنوری ہفتے کے آخری دنوں میں ہونے کی وجہ سے سیاح پُر کیف چھُٹیاں منائیں گے اور موسیقی کی سنگت میں 2022 میں داخل ہوں گے۔
متعللقہ خبریں

سوٹزرلینڈ میں ترک ثقافتی میلہ
ڈسلڈورف میں منعقدہ میلے کے پہلے دن مہتر بینڈ اور حاجی وات اور قارا گوز پُتلی تماشے کا مظاہرہ کیا گیا

ترک زلزلہ زدگان کے لیے کروشیا میں ایک خصوصی کانسرٹ کا اہتمام
اس کانسرٹ کی آمدنی کو ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے بروئے کار لایاجا ئیگا