ٹی آرٹی۔ افریقی نشریاتی یونین کا سرکاری طور پر ایسوسی ایٹ ممبر بن گیا

اس رکنیت کے ساتھ TRT کا مقصد براعظم افریقہ  میں براڈکاسٹروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے اور تعاون کے مواقع پیدا کرنا ہے

1749303
ٹی آرٹی۔ افریقی نشریاتی یونین کا سرکاری طور پر  ایسوسی ایٹ ممبر بن گیا
Gregoire Ndjaka-Zahid Sobaci AUB1.jpg
Gregoire Ndjaka-Zahid Sobaci AUB.jpg

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) افریقی نشریاتی یونین/افریقی یونین آف براڈکاسٹنگ  کا ایسوسی ایٹ ممبر بن گیا ہے۔

TRT اور افریقی براڈکاسٹنگ یونین کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق گزشتہ روز استنبول میں افریقی ممالک، سربراہان مملکت، بین الاقوامی تنظیموں اور افریقی یونین کمیشن کی شرکت کے ساتھ منعقدہ تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ کے ایک حصے کے طور TRT کی مشترکہ رکنیت  کے سلسلے کو مکمل کرنے کے معاہدے پر  دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

TRT کے جنرل مینیجر مہمت زاہد سوباجی اور AUB کے سینئر مینیجر گریگوئیر نڈجاکا کے درمیان دستخط ہونے والے پروٹوکول کے ساتھ، TRT یورپی براڈکاسٹنگ یونین اور ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے بعد مزید ایک بین الاقوامی براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کا ممبر بن گیا ہے۔

پروٹوکول کے تحت TRT کا مقصد براعظم افریقہ  میں براڈکاسٹروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے اور تعاون کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

AUB، جس کا قیام 1962 میں افریقہ میں نشریات کے تمام پہلوؤں کو فروغ دینے اور افریقی براعظم کے ممالک کو معیاری اشاعتوں کے ساتھ مدد فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، پوری دنیا کو افریقہ کی حقیقی تصویر دکھانے کے مقصد کے ساتھ کام کرتا ہے۔

دریں اثنا، TRT نے اپنے بین الاقوامی چینلز ٹی آرٹی ورلڈ، ٹی آرٹی عربی، ٹی آرٹی ڈچ اور ٹی آرٹی روسی سروس کے ساتھ تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ میں اپنے بوتھ میں  نمائندگی کی۔

 



متعللقہ خبریں