ترک صدر کی افریقی نوجوانوں سے ملت لائبریری میں ملاقات

میں ان نوجوانوں کے خلوص سے بہت خوش ہوں جو وطن واپسی پر ترکی کے اعزازی نمائندے بننے کا ارادہ رکھتے  ہیں، صدر ایردوان

1749343
ترک صدر کی افریقی نوجوانوں سے ملت لائبریری میں ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نےانقرہ میں  افریقی نوجوانوں سے ملاقات کی۔

ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر افریقی نوجوانوں سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ، " تیسرے ترکی-افریقہ شراکت داری اجلاس کے موقع پر صدارتی نیشنل لائبریری میں افریقی نوجوانوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ میں ان نوجوانوں کے خلوص سے بہت خوش ہوں جو وطن واپسی پر ترکی کے اعزازی نمائندے بننے کا ارادہ رکھتے  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم افریقی بھائیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کو مضبوط کریں گے اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ویڈیو میں وہ سیکشن بھی شامل  تھا جہاں انقرہ حاجی بائرام ولی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم چاڈ کے شہری عمر یحییٰ نے ممتاز ترک شاعر اور قومی ترانے کے خالق مہمت عاکف ایرسوئے کی نظم "میں ظلم کی تعریف نہیں کر سکتا" پڑھی۔

یحییٰ کی نظم کے بعد ایردوان نے کہا، "ماشاءاللہ، آپ نے یہ نظم مجھ سے بہتر پڑھی۔ میں نے اس نظم کے ساتھ تعلیمی دور میں اول پوزیشن لی تھی۔"



متعللقہ خبریں