ماحول دوست میگا یاٹ ترکی کے ساحلوں پر

ہائبرڈ سسٹم والی ماحول دوست میگا یاٹ ساوانا تحصیل بودروم کے کھلے سمندر میں لنگر انداز ہو گئی

1725181
ماحول دوست میگا یاٹ ترکی کے ساحلوں پر

ہائبرڈ سسٹم والی ماحول دوست میگا یاٹ ساوانا "Savannah" ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودروم کے کھلے سمندر میں لنگر انداز ہو گئی ہے۔

مارشل جزائر کی پرچم بردار 83،5 میٹر لمبی موٹر یاٹ، اپنے ڈیل ڈول کے علاوہ ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے بھی مرکزِ توجہ بن رہی ہے۔

یاٹ کے مختلف خصائص کے حامل 6 کیبنوں میں 12 مہمان قیام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائبرٹ پاور یونٹ کی حامل ایوارڈ یافتہ یاٹ میں، گرم حمام، اسپورٹس ہال، سوئمنگ پُول، واٹر اسپورٹس اور بڑی سمندری لہروں میں توازن برقرار رکھنے جیسی خصوصیات موجود ہیں۔

ہالینڈ کے 'فیڈ شِپ' شِپ یارڈ کی طرف سے 2015 میں بنائی گئی اس یاٹ کے زیرِ آب کیبنوں سے سمندر کے اندر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں