ابھی تو میں جوان ہوں، ملکہ الزبتھ نے "سال کی عمر رسید شخصیت" ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا
ملکہ برطانیہ کو "سال کی عمر رسیدہ شخصیت" ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا لیکن 95 سالہ ملکہ نے یہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے "سال کی عمر رسیدہ شخصیت" کا ایوارڈ رد کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اس سال ملکہ برطانیہ کو، برطانوی جریدے " دی اولڈی" کی طرف سے ہر سال عمر رسیدہ شخصیات کی کامیابیوں کے اعتراف میں دئیے جانے والے، "سال کی عمر رسیدہ شخصیت" ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا لیکن 95 سالہ ملکہ نے یہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ملکہ کے خصوصی نائب سیکرٹری ٹوم لائنگ بیکر کی طرف سے جریدے کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ " ملکہ عالیہ کا عقیدہ ہے کہ انسان اس عمر کا ہوتا ہے جس میں وہ خود کو محسوس کرتا ہے۔ لہٰذا ملکہ عالیہ کا خیال ہے کہ وہ، ایوارڈ کی حقدار ہونے کے لئے، ضروری شرائط کو پورا نہیں کرتیں۔ انہیں امید ہے کہ آپ اس ایوارڈ کے لئے زیادہ قابل قدر امیدوار کو تلاش کر لیں گے"۔
واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں وفات پانے والے ملکہ الزبتھ کے شریک حیات پرنس فلپ نے یہ ایوارڈ 2011 میں 90 سال کی عمر میں وصول کیا تھا۔
متعللقہ خبریں

سوٹزرلینڈ میں ترک ثقافتی میلہ
ڈسلڈورف میں منعقدہ میلے کے پہلے دن مہتر بینڈ اور حاجی وات اور قارا گوز پُتلی تماشے کا مظاہرہ کیا گیا

ترک زلزلہ زدگان کے لیے کروشیا میں ایک خصوصی کانسرٹ کا اہتمام
اس کانسرٹ کی آمدنی کو ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے بروئے کار لایاجا ئیگا