کارمن مولا عورت نہیں تین مرد تھے

ہسپانوی ادب کی تین تصانیف کی مصنّفہ کوئی عورت نہیں بلکہ تین ادیبوں کا استعمال کردہ ادبی نام تھا

1721333
کارمن مولا عورت نہیں تین مرد تھے

اسپین میں کارمن مولا نامی مصّفنہ اصل میں تین مرد تھے۔

15 اکتوبر کی رات کارمن مولا کو "پلانیٹا ایوارڈ" پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں جب مصّنفہ کا نام پکارا گیا تو ایوارڈ وصول کرنے کے لئے انتونیو مرکیرو، جورگے ڈیاز اور آگسٹن میٹنز نامی تین آدمی اسٹیج پر آئے۔

مذکورہ تین ادیبوں نے کارمن مولا کے ادبی نام سے "لانویا گیٹانا"، "لا ریڈ پُرپُرا" اور "لا نینا این آلفاگوآرا" نامی تین تصانیف سے فروخت کے ریکارڈ توڑ ڈالے لیکن کارمن مولا کی شخصیت کو ہمیشہ صیغہ راز میں رکھا گیا۔

اسپین کے مطبع خانے کو ہمیشہ یہ بتایا گیا کہ کارمن مولا میڈرڈ کے ایک ہائی اسکول کی استانی ہیں اور منظر عام پر نہیں آنا چاہتیں۔

لیکن حقیقت سامنے آنے پر اٹھنے والے مباحث کا جواب دیتے ہوئے تین ادیبوں نے کہا ہے کہ " ہم کبھی بھی تین مردوں کی حیثیت سے ایک عورت کے پیچھے نہیں چھُپے، ہم جس کے پیچھے چھُپے وہ محض ایک نام تھا۔

تاہم میڈرڈ کے حقوق نسواں کے حامی ایک مطبع خانے نے کارمن مولا کی تصانیف کو اپنے شیلفوں سے اُٹھا دیا ہے۔

ہسپانوی ادب میں کارمن مولا کا نام اب کے بعد جاری رہے گا یا نہیں اسے ابھی کوئی نہیں جانتا۔



متعللقہ خبریں