محمد علی کے پورٹریٹ ایک ملین ڈالر میں فروخت کر دئیے گئے

معروف باکسر محمد علی کی تصاویر، اسکیچوں اور پورٹریٹوں پر مشتمل نادر کولیکشن کھلی نیلامی میں تقریباً 1 ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی

1715554
محمد علی کے پورٹریٹ ایک ملین ڈالر میں فروخت کر دئیے گئے

معروف باکسر محمد علی کی تصاویر، اسکیچوں اور پورٹریٹوں پر مشتمل نادر کولیکشن کھلی نیلامی میں تقریباً 1 ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی۔

بی بی سی کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کے بونہیم نیلامی گھر میں تقریباً 26 فن پاروں کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا۔

"شہد کی مکھی کی طرح ڈنگ مارو" نامی پورٹریٹ کہ جس کا سب سے زیادہ بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا اندازوں سے 10 گنا زیادہ قیمت یعنی 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

کولیکشن کے مالک اور محمد علی کے دوست روڈنی ہِلٹن براون کا کہنا ہے کہ کولیکشن میں شامل پہلے 3 پورٹریٹ 1977 میں بوسٹن میں محمد علی کے پہلے باکسنگ مقابلے کے بعد بنائے گئے۔ کولیکشن توقع سے 3 گنا زیادہ قیمت پر اور کُل 9 لاکھ 45 ہزار 524 ڈالر میں فروخت کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق 1979 میں بنایا گیا سرخ، سفید اور نیلے رنگوں پر "آئی لو یو امریکہ" کی تحریر والا پورٹریٹ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں اور 1967 میں پینسل سے بنایا گیا اور اسلام اور عیسائیت کو ایک جگہ دکھانے والا اسکیچ 24 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ معروف باکسر محمد علی، بارکنسن بیماری کی وجہ سے، 2016 میں 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔



متعللقہ خبریں