سویڈن: توہین آمیز خاکے بنانے والا لارس ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا

بتایا گیا ہے کہ  لارس ولکس گزشتہ روز  پولیس  نگرانی  میں جارہا تھا کہ مارکیریڈ نامی قصبے کے قریب اس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی

1714230
سویڈن: توہین آمیز خاکے بنانے والا لارس ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا

سویڈن میں توہین آمیز خاکے بنانے والا کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

خبر کے مطابق ،سویڈن کی حکومت نے توہین آمیز خاکے بنانے والے لارس ولکس نامی شخص کو کئی سالوں سے پولیس کی سیکیورٹی دے رکھی تھی۔

 لارس ولکس گزشتہ روز  پولیس  نگرانی  میں جارہا تھا کہ مارکیریڈ نامی قصبے کے قریب اس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ  گاڑی ر اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کسی بھی طرح سے قاتلانہ کارروائی یا حملہ نہیں لگتا۔

 یاد رہے کہ سن 2007 میں لارس ولکس نے توہین آمیز خاکے بنائے تھے، جس پر دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا، القاعدہ نے کارٹونسٹ کو مارنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

سن  2015 میں ولکس پر ایک مباحثے میں شرکت کے دوران حملہ ہوا تھا لیکن وہ بچ نکلا تھا۔

 



متعللقہ خبریں