ترکی: تریپولی قتل عام تاریخ کے صفحات پر ایک سیاہ دھبہ ہے

مورا جزیرہ نما میں کسی ایک مسلمان ترک  کو بھی زندہ نہ چھوڑنے کے ہدف سے کیا گیا یہ انسانیت سوز قتل عام تاریخ میں سیاہ دھبے کی طرح نقش ہے: وزارت خارجہ

1710052
ترکی: تریپولی قتل عام تاریخ کے صفحات پر ایک سیاہ دھبہ ہے

ترکی نے کہا ہے کہ مورا جزیرہ نما میں کسی ایک ترک کو بھی زندہ نہ چھوڑنے کی ہدف کے ساتھ کیا گیا "تریپولی قتل عام" تاریخ کے اوراق پر سیاہ دھبے کی طرح ثبت ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پیج سے، ہزاروں مسلمان ترکوں کے قتل پر منتج ہونے اور تاریخ میں  سیاہ حروف سے رقم ہونے والے "تریپولی قتل عام" کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " تریپولی میں ہزاروں ترکوں کے وحشیانہ قتل عام  کے بعد 200 سال گزر چکے ہیں۔ مورا جزیرہ نما میں کسی ایک مسلمان ترک  کو بھی زندہ نہ چھوڑنے کے ہدف سے کیا گیا یہ وحشیانہ اور انسانیت سوز قتل عام تاریخ میں سیاہ دھبے کی طرح نقش ہے۔ ایسے غافل حلقے جو ہر موقع پر تاریخی حقائق کو  مسخ کر کے دوسروں کو درس دیتے ہیں انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ اپنے ڈھائے ہوئے مظالم کو کبھی بھی ذہنوں سے مِٹا نہیں سکیں گے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ حقائق کا  سامنا کیا جائے"۔



متعللقہ خبریں