اماراتی حکومت نے سیاحتی ویزوں پر سے پابندی ہٹا دی
اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی مل سکیں گے جب کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء 30 اگست سے کیا جائے گا
1699259
اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی مل سکیں گے جب کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء 30 اگست سے کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لینے پر ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 49 ممالک کی فہرست جاری کی تھی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کی غلط معلومات کا پردہ چاک کرنے میں ٹی آر ٹی کا کردار نمایاں ہے، ڈائریکٹر اطلاعات
ہم ہر موقع پر اسرائیل کے قتل عام، جنگی جرائم اور نسل کشی کو عالمی برادری کے ایجنڈے پر لائیں گے