عمرہ درخواستیں وصول کی جائیں گی:وزارت برائے حج و عمرہ

سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان کے مطابق، ابتدائی طور پر 60 ہزار غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی تاہم ہر ماہ اس میں اضافہ کیا جائے گا

1687396
عمرہ درخواستیں وصول کی جائیں گی:وزارت برائے حج و عمرہ

سعودی عرب نے 18 ماہ کے وقفہ کے بعد غیر ملکیوں سے عمرہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث تقریباً 18 ماہ سے بندش کا شکار عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام غیر ملکی 9 اگست سے عمرہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان کے مطابق، ابتدائی طور پر 60 ہزار غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی تاہم ہر ماہ اس میں اضافہ کیا جائے گا اور یہ تعداد 20 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، اس کے علاوہ درخواست گزار کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام درخواست گزار جن کا تعلق سفری پابندیوں میں شامل ممالک سے ہے، سعودی عرب میں داخلہ پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں