عراق نے بیرون ملک اسمگل ہونے والی 17 ہزار سے تاریخی نوادرات واپس لے لیں

ان میں سے 17 ہزار 321 کو امریکہ، 9 کو جاپان ، 7 کو ہالینڈ اور ایک  کو اٹلی سے ملک   میں لایا گیا ہے

1685312
عراق نے بیرون ملک اسمگل ہونے والی 17 ہزار سے تاریخی نوادرات واپس لے لیں

عراق نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 17 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات کو  واپس   لے لیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین  نے متحدہ امریکہ کے سال 2003 میں عراق  پر قبضے کے دوران میوزیمز سے  چرائی  گئی نوادرات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ  سال 2016 سے ابتک بیرون ملک اسمگل کی جانے والی تاریخی  نوادرات  میں 17 ہزار 338 کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 17 ہزار 321 کو امریکہ، 9 کو جاپان ، 7 کو ہالینڈ اور ایک  کو اٹلی سے ملک   میں لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے سال 2003 میں عراق پر قبضے کے  دوران  بغداد سمیت ملک کے متعدد عجائب گھروں میں  لوٹ مار کی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں