سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا

سرکاری خبر ایجنسی SPA  کے مطابق،وزارت سیاحت نے  کہا ہےکہ حکومت نے مملکت کی سیر کو آنے والوں کے لیے اگلےماہ سے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے

1682686
سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ سال بعد اب اگلے ماہ سے دوبارہ سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

 سرکاری خبر ایجنسی SPA  کے مطابق،وزارت سیاحت نے  کہا ہےکہ حکومت نے مملکت کی سیر کو آنے والوں کے لیے اگلےماہ سے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو کورونا ویکسین اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ دکھانا اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جن پر قرنطینہ کی پابندی لاگو نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا تدابیر کے سلسلے میں  ستمبر 2019 سے سیاحتی ویزوں کا اجرا بند کر رکھا تھا۔

 



متعللقہ خبریں