پاکستان کا چھپا ہوا موتی: وادی کمرات

وادی کمرات اپنے قدرتی حسن اور فرحت بخش آب و ہوا کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے

1665556
پاکستان کا چھپا ہوا موتی: وادی کمرات

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں واقع اور ملک میں 'چھپے ہوئے موتی' کے نام سے پہچانی جانے والے وادی کمرات اپنے قدرتی حسن اور فرحت بخش آب و ہوا کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

خیر پختون خوا کے علاقے اپر دیر میں واقع وادی کمرات سنبل کے بلند درختوں ، برف پوش چوٹیوں، آبشاروں اور دریاوں کے ساتھ حقیقی معنوں میں ایک داستانی حسن و جمال کی مالک ہے۔

وادی کا دارالحکومت اسلام آباد سے فاصلہ 370 کلو میٹر ہے اور بل کھاتے  اور قدرے خراب راستوں کی وجہ سے وادی تک کا سفر 6 سے8 گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔

پاکستان کی افغانستان سرحد  سے تقریباً 150 کلو میٹر مسافت پر واقع یہ وادی حکومت  کی طرف سے جاری کاموں  کے نتیجے میں وادی سیاحت کے لئے کھول دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں