ترک ہوائی فرم نے مسافروں کی خاطر تواضع کے عمل کو بحال کر دیا
ویکسین لگائے جانے کے تناسب میں اضافے اور ممالک میں حالاتِ زندگی معمول پر آنا شروع ہونے کے بعد دوبارہ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا
1660657
ٹرکش ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ آج سے بین الاقوامی پروازوں میں خاطر تواضع کے عمل کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ترک ہوائی فرم نے کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی پروازوں میں کھانے پینے کی روکی گئی خدمات کو دنیا بھرمیں ویکسین لگائے جانے کے تناسب میں اضافے اور ممالک میں حالاتِ زندگی معمول پر آنا شروع ہونے کے بعد دوبارہ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ترک ہوائی فرم کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے اپنی ٹویٹ میں یہ مژدہ دیا ہے۔