یوکرائن: ہمیں ترکی کا طریقہ پسند آیا ہے

ہمیں ترکی کا محفوظ سیاحت سرٹیفیکیٹ طریقہ پسند آیا ہے، ہم یوکرائن میں بھی اس سے مشابہہ سیاحتی سرٹیفیکیٹ پالیسی کے اطلاق کے خواہش مند ہیں: ماریانا اولیسکیو

1649569
یوکرائن: ہمیں ترکی کا طریقہ پسند آیا ہے

یوکرائن  سیاحتی ترقی ایجنسی کی سربراہ   ماریانا اولیسکیو نے ترکی میں محفوظ سیاحت سرٹیفیکیٹ  کے اطلاق کو سراہا  اور کہا ہے کہ "ہم نے یوکرائن میں بھی اس سے مشابہہ حکمت عملی کے اطلاق اور محفوظ سیاحت  کے لئے سرٹیفیکیٹ مرحلے سے متعلق  تجربہ حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے"۔

اولیسکیو نے یوکرائن اور ترکی کے درمیان سیاحتی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ اپریل میں یوکرائن کے وزیر ثقافت و مواصلات پالیسی 'اولیکزینڈر تاکاچینکو' کا دورہ ترکی ایک اچھا آغاز  ہے۔ ہم نے یوکرائن کے وفد کے ہمراہ انطالیہ کا دورہ کیا اور  ہوٹلوں کے محفوظ ٹوئرازم سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کام کرنے کے طریقے کا جائزہ لیا ہے۔ ہمیں یہ طریقہ پسند آیا ہے۔ سرٹیفیکیٹ حقیقی معنوں میں مفید ثابت ہو رہا ہے"۔

اولیسکیو نے کہا ہے کہ ہم نے وباء کے دنوں میں سیاحوں کی صحت کے بارے میں ترکی حکومت کی حساسیت کا حقیقی معنوں میں مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، یوکرائن میں بھی اس سے مشابہہ سیاحتی سرٹیفیکیٹ پالیسی کے بارے میں تجربہ حاصل کرنے کے لئے ترکی کی سیاحتی   تعارف و ترقیاتی ایجنسی  اور ترکی وزارت برائے ثقافت و سیاحت کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں