مشہور زمانہ "ٹارزن" فضائی حادثے میں ہلاک

بتایا گیا ہےکہ 90 کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا اور ان کی بیگم سمیت 7 افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

1649007
مشہور زمانہ "ٹارزن" فضائی حادثے میں ہلاک

مشہور ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی امریکی اداکار ولیم جوزف لورا جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بتایا گیا ہےکہ 90 کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا اور ان کی بیگم سمیت 7 افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ولیم جوزف کی عمر 58 سال تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

امریکی حکام کے مطابق، نجی طرز کے چھوٹے مسافر بردار طیارے میں 7 افراد سوار تھے، طیارے نے ریاست ٹینیسی کے  ہوائی اڈے سمرانہ سے پرواز کی تھی تاہم تھوڑی ہی دیر بعد قریبی جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

 واقعہ کے بعد امدادی اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں شروع کردی ہیں جب کہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔



متعللقہ خبریں