کورونا ویکسین اور کورونا سے صحت یاب افراد ہی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے

حج و عمر ہ امور کی وزارت کے ایک عہدیدار   کا کہنا ہے کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے  لیے حفظان صحت تدابیر اختیار کی گئی ہیں

1615726
کورونا ویکسین اور کورونا سے صحت یاب افراد ہی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے

سعود ی عرب نے اعلان کیا ہے کہ  ماہ رمضان میں مکہ مکرمہ کی مسجد ِ حرام میں محض ویکسین لگوانے والے یا پھر کورونا   سے صحت یاب ہونے والے افراد ہی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے  کی خبر  کے مطابق حج و عمر ہ امور کی وزارت کے ایک عہدیدار   کا کہنا ہے کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے  لیے حفظان صحت تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ ماہ ِ صیام میں  خانہ کعبہ کو محض ویکسین لگوانے والے  اور کورونا سے صحت یاب افراد  ہی  عمرے اور نماز کی ادائیگی کے لیے جا سکیں گے

سعودی عرب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مقدس ماہ کے دوران مسجد حرام اور مسجد ِ نبوی میں   معمول کی نمازیں، نماز جمعہ اور تراویح ادا کی جا سکے گی  اور ملک کی دیگر تمام تر مساجد بھی وبا اقدامات  کے ماتحت عبادت کے لیے کھلی رہیں گی۔

 



متعللقہ خبریں