سلطان سلیمان خان کی تصویر ساڑھے تین لاکھ پاونڈز میں فروخت کر دی گئی

برطانیہ  کے  مشہور نیلام گھر سوتھ بیز میں عثمانی سلطان سلیمان خان المعروف قانونی  کی ایک تصویر ساڑھے تین لاکھ اسٹرلنگ میں فروخت کی گئی جس کے خیردار کا نام مخفی ہے

1612263
سلطان سلیمان خان کی تصویر ساڑھے تین لاکھ پاونڈز میں فروخت کر دی گئی

 برطانیہ  کے  مشہور نیلام گھر سوتھ بیز میں عثمانی سلطان سلیمان خان المعروف قانونی  کی ایک تصویر ساڑھے تین لاکھ اسٹرلنگ میں فروخت کی گئی۔

 سوتھ بیز کی آن لائن اور ٹیلی فون پر  نیلامی کا آغاز صبح ساڑھےدس بجے کا گیا جس میں "عالم اسلام اور ہندوستانی فنون لطیفہ" کے زیر عنوان 183 شاہکاروں  پر مشتمل مجموعات میں 58 ویں نمبر پر شامل  اس تصویر کی بولی  ساٹھ ہزار پاونڈز سے شروع کی گئی۔

لگائی جانے ولای آخری بولی  پر یہ تصویر ساڑھے تین لاکھ پاونڈز میں فروخت کر دی گئی مگر خریدار کا نام مخفی رکھا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خریدار ٹیکس کے ہمراہ 4 لاکھ 38 ہزار پاونڈز جمع کروائے گا۔

 اس سے قبل سلطان سلیمان خان کی دختر نیک اختر مہر ماہ سلطان کی سترہویں صدی میں بنائی گئی ایک تصویر بھی ساٹھ ہزار پاونڈز میں فروخت ہوئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں