اصلی خان خاتون نے پہنی پاکستانی لان

عائزہ خان نے ترک  ڈرامہ سیریل " ارطغرل غازی" میں اصلی خان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لان کے اشتہار کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے

1597131
اصلی خان خاتون نے پہنی پاکستانی لان

عائزہ خان نے ترک  ڈرامہ سیریل " ارطغرل غازی" میں اصلی خان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لان کے اشتہار کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم علی کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دونوں  اداکارائیں خوشگوار موڈ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت سیلفی کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر گلسم علی نے بھی کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  میری عزیز بہن، وہ امید کرتی ہیں کہ ہم دونوں بہت جَلد دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے، انشا اللہ

ویڈیو دیکھئے:

 



متعللقہ خبریں