دو ہزار 500 زبانیں صفحہ ہستی سے مٹ رہی ہیں

اس وقت دنیا بھر میں بولی جانے والی 7 ہزار کے لگ بھگ زبانوں میں سے 2 ہزار 500 زبانوں کو ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے: پروفیسر ڈاکٹر اوجال اعوز حان

1587745
دو ہزار 500 زبانیں صفحہ ہستی سے مٹ رہی ہیں

اس وقت دنیا بھر میں بولی جانے والی 7 ہزار کے لگ بھگ زبانوں میں سے 2 ہزار 500 زبانوں کو ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ  کے تعلیمی، سائنس و ثقافتی ادارے یونیسکو  کے ترکی قومی کمیشن UTMK کی انتطامی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اوجال اعوز حان نے "21 فروری عالمی یومِ مادری زبان" کی مناسبت سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں بولی جانے والی 7 ہزار کے لگ بھگ زبانوں میں سے 2 ہزار 500 زبانوں کے بولنے والوں کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان زبانوں کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان زبانوں میں سے  ہر 15 دنوں میں ایک زبان ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں سماجی، سیاسی اور اقتصادی  تبدیلیوں کی وجہ سے خاص طور پر حالیہ دس سالوں میں زبانوں  کے خاتمے میں یا پھر خاتمے کے قریب  ہونے میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ تقریباً 200 کے لگ بھگ زبانیں ایسی ہیں کہ اب ان کے بولنے والوں کی تلاش مشکل ہو رہی ہے۔ 1950 سے اب تک 250 زبانیں صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اوجال اعوز حان نے کہا ہے کہ " تاحال بولی جانے والی لیکن خطرے کی شکار 2 ہزار 304 زبانوں کے 90 فیصد  سے زائد کے بولنے والے انسانوں کی تعداد 10 ہزار یا پھر اس سے بھی کم ہے۔  یونیسکو 10 ہزار کی تعداد کو ایک زبان کی آئندہ نسلوں تک منتقلی کے لئے کم از کم تعداد شمار کرتا ہے۔


ٹیگز: #زبانیں

متعللقہ خبریں