ترکی، قدیم وادی فریگیا میں غیر ملکی سیاحوں کی گہری دلچسپی
وادی فریگیا نے روس، یوکیرین، قازقستان اور ازبیکستان سے تقریباً 250 غیر ملکیوں کی میزبانی کی
1556170
ترک ضلع افیون قارا حصار کی تحصیل احسانیہ میں واقع تاریخی وادی فریگیا نے روس، یوکیرین، قازقستان اور ازبیکستان سے تقریباً 250 غیر ملکیوں کی میزبانی کی۔
فریگیا سے منسلک ایازینی گاؤں، گوئنوش وادی اور ایمرے جھیل کے ارد گرد کے چٹانی قدیم رہائشی مقامات ، چٹانی قبریں اور فیری ٹیلز چوٹیا ں سیاحوں کا توجہ مرکز ہیں۔