سینیگال میں صدر ایردوان ’سال کی شخصیت‘ قرار

پیغمبر اسلام  کی گستاخی کے خلاف  جناب ایردوان نے بہادرانہ رد عمل  کا مظاہرہ کیا تھا، سینیگال

1548293
سینیگال میں صدر ایردوان ’سال کی شخصیت‘ قرار

صدر رجب طیب ایردوان کو  فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے دین اسلام اور پیغمبرِ اسلام  کو ہدف بنانے والے   بیانات کے سامنے اٹل مؤقف کا مظاہرہ کرنے پر سینیگال  میں سال کی شخصیت قرار دیا گیا  ہے۔

سینیگال میں امور اسلام  میں سرگرم جامرا نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ماکرون  کے امت مسلم کے جذبات کو مجروح کرنے  والے بیانات کے  سامنے ڈٹ کر جواب دینے والے  ترک صدر ’’سال کی شخصیت‘‘ منتخب  کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پیغمبر اسلام  کی گستاخی کے خلاف  جناب ایردوان نے بہادرانہ رد عمل  کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 نومبر کو اسلامو فوبیا کے خلاف ایک جلسے میں صدر ایردوان کے حق میں نعرے بازی کی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں