بائیڈن اور ہیرس سال کی بہترین شخصیات قرار: ٹائمز میگزین
گزشتہ ماہ نومبر میں ہونے والے 46 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اور امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے والی 56 سالہ کمالا ہیرس کو ٹائمز میگزین نے 2020 کی بہترین شخصیات قرار دے دیا ہے

ٹائم میگزین سال کے اختتام پر ہر سال "پرسن آف دی ایئر" کا اعلان کرتا ہے اور تقریبا دنیا کی ہر معروف شخصیت کی خواہش ہوتی ہے کہ شہرہ آفاق میگزین اسے یہ اعزاز بخشے۔
ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں کو یہ اعزاز دے چکا ہے۔
ٹائم میگزین نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر "مین آف دی ایئر"ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری اور ترامیم لاکر اسے "پرسن آف دی ایئر" کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا لیکن بعد ازاں یہ خواتین کو بھی دیا جانے لگا، جس کے بعد اس میں مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا