امریکی بلدیہ میئر نے 5 دسمبر  کو ’’عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ قرار دے دیا

’ عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ کے عنوان سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 تا 9 بجے تک https://m.youtube.com/habitatdernegi  ویب ایڈرس کے ذریعے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائیگا

1540013
امریکی بلدیہ میئر نے 5 دسمبر  کو ’’عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ قرار دے دیا

امریکی دارالحکومت  واشنگٹن ڈی سی کے بلدیہ میئر موریئل بوئسر نے 5 دسمبر  کو ’’عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ قرار دے دیا۔

موریئل باؤسر نے  ترک قہوہ  سے مزید آگاہی کرانے اور قہوہ کے شوقین طبقوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کے زیر ِ مقصد  قائم کردہ ٹرکش کافی لیڈی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے 5 دسمبر کو ’’عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باؤسر نے انجمن کے زیر اہتمام  آج منعقد ہونے والی  ’’ عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ کی  آن لائن سرگرمی  کے لیے سرکاری تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ترک قہوے کے  صد سالہ ماضی کے مالک ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ  مذکورہ انجمن کی سرگرمیاں بین الامعاشرتی دوستی کو ثقافتی ڈپلومیسی کے ذریعے مزید تقویت دینے کا ہدف رکھتا ہے۔

ٹرکش کافی لیڈی فاؤنڈیشن ترک قہوے کی عادات کے بارے میں امریکی شہریوں کو آگاہی کرانے اور  اس کی عالمی تاریخ میں قدر سے   روشناس کرانے کے زیر مقصد آج ایک آن لائن خصوصی پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔  

اس پروگرام کو ’’ عالمی یوم ِترک قہوہ‘‘ کے عنوان سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 تا 9 بجے تک https://m.youtube.com/habitatdernegi  ویب ایڈرس کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں