عالمی یوم معذوراں کے موقع پر استنبول کا پُل نیلے رنگوں سے سجایا گیا

ہر برس 3 دسمبر کے دن منائے جانے والے معذوروں کے  عالمی یوم  کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے

1539459
عالمی یوم معذوراں کے موقع پر استنبول کا پُل نیلے رنگوں سے سجایا گیا

استنبول میں  ایشیا اور یورپ کو ملانے والے فاتح سلطان مہمت پل کو تین دسمبر کو یوم معذوراں  پر توجہ مبذول کرانے کے زیر مقصد نیلے رنگ میں منور کیا گیا۔

ہر برس 3 دسمبر کے دن منائے جانے والے معذوروں کے  عالمی یوم  کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس دائرہ کار میں اہم ایام میں رنگوں اور روشنیوں سے منور  کیے جانے  والے استنبول کی علامتوں میں  سے ایک فاتح سلطان مہمت پل کو اب کی بار   معذوروں کے لیے منور کیا گا۔

ترکی بیاض آئے انجمن کی صدر نیجلا سومیر  نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا   سے سب سے زیادہ مشکلات معذوروں کو در پیش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ان کی حوصلہ افزائی کے پُل کو  نیلے رنگ سے منور کرنے کا  مطالبہ کیا تھا  جسے  حکومت نے منظور کرتے ہوئے ہماری اس خواہش کو پورا کرنے میں اہم کردار دا کیا۔

 



متعللقہ خبریں