ملیئے اوئیکو گل سے جنہیں برصغیر کی موسیقی سے پیار ہے

اوئیکو  انقرہ کی ایک یونیورسٹی میں ترک کلاسیکی موسیقی کی طالبہ ہیں  جنہیں  برصغیر کی موسیقی کافی متاثر کرتی ہیں جنہیں یہ شوق پہلی بار فلم لگان کے گیت" رادھا کیسے نہ جلے "سے پیدا ہوا جس کے بعد یہ مزید پروان چڑھتا گیا

1538911
ملیئے اوئیکو گل سے جنہیں برصغیر کی موسیقی سے پیار ہے

اوئیکو گل بائیس سالہ ترک نوجوان دوشیزہ جسے اردو ہندی گانوں کا شوق بچپن  سے ہوا  ۔اوئیکو  انقرہ کی ایک یونیورسٹی میں ترک کلاسیکی موسیقی کی طالبہ ہیں  جنہیں  برصغیر کی موسیقی کافی متاثر کرتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شوق پہلی بار فلم لگان کے گیت" رادھا کیسے نہ جلے "سے پیدا ہوا جس کے بعد یہ مزید پروان چڑھتا گیا اور  پاک وہند کی موسیقی میں ان کی دلچسپی مزید بڑھتی گئی،جبکہ انہوں نے بھارتی چینل کے ایک  پروگرام میں حصہ بھی لیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ  ترک اور برصغیر کی کلاسیکی موسیقی اور ان کے راگوں کے اتار چڑھاو میں کافی فرق ہے لیکن پھر بھی مجھے اردو غزلیں اور ہلکے پھلکے گیت گانے کا شوق ہے اور اگر موقع ملا تو میں بھارتی فلموں میں ضرور گانے کا تجربہ کروں گی ۔
ان کے  کئی گائے ہوئے ہندی  اردو گانے یو ٹیوب پر موجود ہیں حتی ان کا اپنا لکھا اور ترتیب کردہ گیت "بے خبر " بھی ہے۔

 

https://www.youtube.com/results?search_query=oyku+gul

 



متعللقہ خبریں