عرب امارات کا اہم فیصلہ،شراب نوشی اور غیر ازدواجی تعلقات اب جرم نہیں ہونگے

بتایا گیا ہے کہ عرب امارات نے نجی زندگی  میں عدم مداخلت کے ایک اور قانون کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر شراب نوشی اور غیر ازدواجی تعلقات کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے

1524569
عرب امارات کا اہم فیصلہ،شراب نوشی اور غیر ازدواجی تعلقات اب جرم نہیں ہونگے

 متحدہ عرب امارات  میں   کھلے عام شراب کے استعمال اور غیر ازدواجی تعلقات کی اجازت دی جائے گی ۔

 امارات اور بحرین نے فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرتےہوئے اسرائیل سے امن معاہدہ کیا تھا  جس کے تحت اب  اسرائیل کے ساتھ ان کے تجارتی و سیاحتی تعلقات  قائم ہو چکے ہیں ،لیکن اب کی بار عرب امارات نے نجی زندگی  میں عدم مداخلت کے ایک اور قانون کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر شراب نوشی اور غیر ازدواجی تعلقات کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس عمل درآمد کا مقصد ملک کی سماجی و اقتصادی صورت حال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

یاد رہے کہ  اسرائیل اور امارات کے درمیان پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاوس میں امن معاہدہ طے ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں