کپادوکیا کے آسمانوں پر مقامی پیدوار غباروں کی پرواز
مقامی غباروں کے ذریعے 68 سیاح 45 منٹ تک علاقے کے سحر انگیز مناظر سے محظوظ ہوئے
1510930
کپادوکیا میں مقامی پیدوار گرم ہوا کے غباروں کی تجرباتی پرواز کے بعد پہلی بار تجارتی پرواز کی گئی ہے۔
علاقے میں بر سر پیکار فرم پاشا بیلونز کی طرف سے تیار کردہ 6 عدد مقامی غبارے پو پھٹنے کے ساتھ ہی کپادوکیا کےآسمانوں کی جانب بلند ہوئے۔
جن کے ذریعے 68 سیاح 45 منٹ تک علاقے کے سحر انگیز مناظر سے محظوظ ہوئے۔
اس فرم کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ہم ان غباروں کو بیرون ِ ملک فروخت کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا