ترک شہرہ آفاق ارطغرل غازی کو آذربائیجان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے

ڈیڑہ سو اقساط پر مشتمل اس ڈرامے کی ڈبنگ کا کام شروع ہو چکا  ہے

1497405
ترک شہرہ آفاق ارطغرل غازی کو آذربائیجان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کی پسندیدہ  ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان کے بعد اب آذربائیجان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر  بھی پیش کیا جائیگا۔

اے زیڈ ٹی وی  کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق  سال 2014 میں پروڈکشن کاآغاز ہونے والی اور 5 سیزنز تک  اپنے ناظرین کو محظوظ کرانے والی اس ڈرامہ سیریل کا  لائسنس  اس نے حاصل کر لیا ہے۔

ڈیڑہ سو اقساط پر مشتمل اس ڈرامے کی ڈبنگ کا کام شروع ہو چکا  ہے جس کی تکمیل پر اسے ہفتے میں 5 دن اے زیڈ ٹی وی چینل پر پیش کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں