ترکمانستان میں بین الاقوامی میڈیا فورم

آپ کے افکار خواہ کیسے ہی مضبوط کیوں نہ ہوں جو چیز بنیادی اہمیت کی حامل ہے وہ ان خیالات کو دنیا تک پہنچانے کے لئے ایک طاقتور میڈیا ہے: ابراہیم ایرن

1492618
ترکمانستان میں بین الاقوامی میڈیا فورم

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن  کارپوریشن کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ  اور ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن  نے ترکمانستان کی دائمی غیر جانبداریت کی 25 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی میڈیا فورم میں شرکت کی۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ فورم میں 68 ممالک سے 300 سے زائد بین الاقوامی اور علاقائی میڈیا اداروں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔

ایشیاء ۔پیسیفک نشریاتی یونینABU  کے نائب سربراہ  کی حیثیت سے فورم میں شریک ابرہیم ایرن نےاپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی ترکمانستان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اشک آباد میں سفارت خانہ کھولنے اور ترکمانستان کی دائمی غیر جانبداریت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بھی ترکی ہے۔

ایرن نے کہا ہے کہ ترکمانستان نہ صرف بین الاقوامی پلیٹ فورم پر ایک تسلیم شدہ سیاسی شکل اختیار کر چکا ہے بلکہ اس نے اپنی تاریخی  حیثیت کو بھی تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے افکار یا ڈپلومیٹک نقطہ نظر خواہ کیسا ہی مضبوط اور قابلِ احترام کیوں نہ ہو جس چیز کی آپ کو سب سے پہلے ضرورت پڑتی ہے وہ اپنے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لئے ایک طاقتور میڈیا ہے۔

بین الاقوامی پلیٹ فورم پر میڈیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ابراہیم ایرن نے کہا ہے کہ آج ہمارا ایک جگہ پر جمع ہو سکنا اور ترکمانستان کی غیر جانبداریت کی 25 ویں سالانہ کامیابی پر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کر سکنا میڈیا کے ادا کردہ کامیاب کردار کا مرہون منت ہے۔



متعللقہ خبریں