"نوبل کا امن انعام "صدر ٹرمپ کو امیدوار نامزد کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کو اسرائیل اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں کوششوں کی بنا پر  امن کے نوبل انعام کا امیدوار قرار دیا  گیا ہے

1487685
"نوبل کا امن انعام "صدر ٹرمپ کو امیدوار نامزد کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کو اسرائیل اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں کوششوں کی بنا پر  امن کے نوبل انعام کا امیدوار قرار دیا  گیا ہے ۔

 امریکی فوکس نیوز نے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا کہ  ان کی اس نامزدگی کو ناروےجئین پارلیمانی رکن کرسٹیان ٹائی برنگ جد کی طرف سے پیش کیا گیا جنہوں نے عالمی امن میں معاونت پر امریکی صدر کی تعریف بھی کی۔

 یاد  رہے کہ اس سے قبل ایک میٹنگ میں ٹرمپ نے سال 2019 ے امن انعام  کا حقدار خود کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا میں نے معاہد ہ کرتےہوئے ایک ملک کو تباہی سے بچایا مگر بعد میں پتہ چلا کہ امن کا نوبل انعام اس ملک کے سربراہ کو دے دیا گیا۔ لیکن  دنیا کو معلوم ہے کہ میں نے ایک بڑی جنگ کے آغاز کو روکا تھا۔

 



متعللقہ خبریں