جامع مسجد آیا صوفیہ کے لیے خصوصی سکے کا اجرا

چاندی کے سکے کی قیمت 185 ترک لیرے جبکہ کانسی کے سکے کی قیمت 55 ترک لیرے مقرر

1461133
جامع مسجد آیا صوفیہ کے لیے خصوصی سکے کا اجرا

مسجد ِ کبیرہ آیا صوفیہ کے  لیے ایک خصوصہ سکہ جاری کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ  سے منسلک  کرنسی چھاپنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایک لیرے کے سکوں کے عقبی جانب جامع مسجد آیا صوفیہ کی تصویر کو جگہ دی گئی ہے جسے آج سے  گردش میں  لے لیا گیا ہے۔

یہ یادگاری سکہ چاندی اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے۔

چاندی کے سکے کی قیمت 185 ترک لیرے جبکہ کانسی کے سکے کی قیمت 55 ترک لیرے مقرر کی گئی ہے۔ اسے آن لائن خریدنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

وزیر خزانہ بیرات البائراک کا کہنا ہے کہ اس خصوصی سکے کے ساتھ  آیا صوفیہ جامع مسجد میں عبادت کے آغاز کو تاریخ کے صفحات میں قلم بند کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں