سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا: ماہرین فلکیات

جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ  ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12بجکر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اوراس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا

1455403
سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا: ماہرین فلکیات

سعودی  ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 24 ذیقعدہ بمطابق 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ  ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12بجکر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اوراس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

ایسی صورت حال میں سورج، خانہ کعبہ کے متوازی  یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
یہ رواں سال  2020 کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا
اس سے قبل 27مئی کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خانہ  کعبہ  کی درست سمت کا تعین کرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے،

اس سے قبل سورج خانہ کعبہ کے اوپر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔



متعللقہ خبریں