"ریما" کا انتقال ہوگیا سبب کیا کورونا تھا؟

خبرکے مطابق، جرمنی کے لیپ زگ نامی چڑیا گھر میں موجود 9 ماہ کے بندر ریما نامی بندر کی گزشتہ ہفتے طبیعت ناساز ہوئی تھی جس پر اس کا انتقال ہو گیا

1420624
"ریما" کا انتقال ہوگیا سبب  کیا کورونا تھا؟

جرمنی کے  چڑیا گھر میں " ریما "نامی بندر کے بچے کی کورونا سے ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد سے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خبرکے مطابق، جرمنی کے  لیپ زگ نامی چڑیا گھر میں موجود 9 ماہ کے بندر ریما نامی بندر (نسناس) کی گزشتہ ہفتے طبیعت ناساز ہوئی تھی۔
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ بندر کا  بچہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، ڈاکٹر کے خبردار کرنے کے باوجود چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اقدامات نہیں کیے اور ریما کی موت ہو گئی۔ 
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ریما کی موت کی طبی وجہ بیان کی جسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بندر کی موت کورونا کی وجہ سے ہی واقع ہوئی تاہم، چڑیا گھر کی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ ریما میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی اور جانور اس سے متاظر ہوا ہے۔
ریما کی پیدائش اگست 2019 میں اسی چڑیا گھر میں ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے پہلے تک بالکل صحت یاب تھی مگر اپریل کے آخر سے اُس کی طبیعت خراب ہورہی تھی۔  



متعللقہ خبریں