شبِ قدر کے موقع پر ایوب سلطان جامع مسجد میں محفلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا

شب قدر کی رات حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر ذکر و عبادت کا اہتمام کیا جائے گا: علی یرلی کھایا

1418761
شبِ قدر کے موقع پر ایوب سلطان جامع مسجد میں محفلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا

استنبول گورنر دفتر شب قدر کی مناسبت سے ایوب سلطان جامع مسجد میں پروگرام کا اہتمام کرے گا۔

استنبول کے گورنر علی یرلی کھایا نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شب قدر کی رات حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر ذکر و عبادت کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرام احمد اوزحان، دُرسُن علی ارزنجانلی اور اسکندر پالا پیش کریں گے۔

پروگرام 19 مئی کی رات ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہو گا اور ریڈیو، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شبِ قدر کو ہزار مہینوں سے زیادہ فضیلت حاصل ہے، اس رات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی قرآن مکمل ہوئی اور اسے ماہِ رمضان کی 27 ویں رات قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں