قرنطینہ نے صد سالہ سرنگ دریافت کرنے کا موقع فراہم کر دیا

پلائی ماؤتھ شہر میں مقیم  جیک بروان نامی شخص نے گھر میں وقت گزارنے کے لیے  کچھ مختلف کرنا چاہا

1411228
قرنطینہ نے صد سالہ سرنگ دریافت کرنے کا موقع فراہم کر دیا

برطانیہ میں قرنطینہ سے دل اکتانے والے ایک شخص نے اپنے گھر کے نیچے سے 120 سالہ ایک سرنگ دریافت کر لی۔

پلائی ماؤتھ شہر میں مقیم  جیک بروان نامی شخص نے گھر میں وقت گزارنے کے لیے  کچھ مختلف کرنا چاہا۔

گھر کی ایک دیوار کے دوسری دیواروں سے مختلف ہونے کااندازہ کرنے والے اور اس میں سوراخ کرنے والے براون نے  اس سوراخ کے عقب میں خالی جگہ موجود ہونے کا مشاہدہ کیا۔

 اس نے وہاں سے 19 ویں صدی سے تعلق رکھنے والے رنگ کے کنستر اور 1964  سے تعلق رکھنے والے ایک اخبار کو دیکھا۔

اس نے اپنے مورخ دوست کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اس سے آگاہی کرائی۔  جس نے بتایا کہ اس مقام کا نام ونڈرج ہل تھا اور لوگ اس زمانے میں  زیر زمین ذخیرہ کرنے کے گودام بنایا کرتے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں