میٹ رہارن ترک پرچم سے جگمگا اٹھا

سوٹزر لینڈ کے الپس سلسلہ کوہ اور یورپ کی بلند ترین چوٹی میٹ رہارن رکی کے پرچم سے روشن ہو گئی

1405495
میٹ رہارن ترک پرچم سے جگمگا اٹھا

سوٹزر لینڈ کے الپس سلسلہ کوہ اور یورپ کی بلند ترین چوٹی میٹ رہارن کو، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے زیر مقصد ترکی کے پرچم سے روشن کیا گیا۔

سوٹزر لینڈ کی اطالوی سرحد پر واقع 4 ہزار 478 میٹر بلند عالمی شہرت یافتہ پہاڑی چوٹی پر چاند ستارے والے سرخ پرچم نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔

زرمات ٹوئر ازم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ممالک کے ساتھ تعاون کے جذبے سے پہاڑ کو ترک پرچم سے روشن کیا گیا۔

پہاڑ پر پرچم کا منظر ایک مختصر وقت میں سوٹزر لینڈ میں مقیم ترکوں کے سوشل میڈیا صفحات پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی تصویر بن گیا۔

سوشل میڈیا سے کئے گئے کمنٹس میں سویڈش حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ میٹ رہارن چوٹی کو مختلف دنوں میں مختلف ممالک کے پرچموں سے روشن کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں