روسیوں نے ایک ہفتے کی چھٹی کو موقع جانتے ہوئے سیاحتی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا

موسم سرما میں  سنسان پڑنے والے سوچی  میں اب  گہما گہمی  کا دور دورہ ہے

1387484
روسیوں نے ایک ہفتے کی چھٹی کو موقع جانتے ہوئے سیاحتی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا

روسی صدر ولا دیمر پوتن کی جانب سے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی دیے جانے کے اعلان کے بعد  روسی شہریوں کے ملک کے اول نمبر کے سیاحتی شہر    کا رخ کرنے پر بلدیہ میئر نے اپیل کی ہے کہْ سوچی مت آئیں ۔

کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے دائرہ کار میں روسی صدر نے بروز جمعہ تمام تر ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ماسکو کی طرح کے بڑے شہروں سے رختِ سفر باندھنے والے  روسیوں نے  جنوبی شہروں کا رخ کیا۔

ملک میں کووڈ۔19 کیسسز میں اضافے کی بنا پر لی گئی اس تدبیر کو روسیوں نے ایک موقع سمجھا اور بحیرہ اسود کے کنارے  کے شہروں  کو رخ کرنا شروع کر دیا۔

موسم سرما میں  سنسان پڑنے والے سوچی  میں اب  گہما گہمی  کا دور دورہ ہے، جس پر اس شہر کے میئر نے  عوام سے درخواست کی ہے کہ اپنی  اور اس شہر کے مکینوں کے وائرس سے تحفظ کے لیے سوچی سے دور رہیں۔



متعللقہ خبریں