گھروں سے کانسرٹ: فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں رہنے کی اپیل کے ساتھ تعاون کے لئے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا صفحات سے ہر شام کانسرٹ دینا شروع کر دئیے

1383526
گھروں سے کانسرٹ: فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں رہنے کی اپیل کے ساتھ تعاون کے لئے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا صفحات سے ہر شام کانسرٹ دینا شروع کر دئیے ہیں۔

حکام کی طرف سے عوام کو گھر میں رہنے کی تنبیہات کے بعد گلوکار گھر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور باہم اتحاد و تعاون کے لئے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بُک اور ٹویٹر  جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فورموں سے اپنے ہزاروں فالوئرز کے لئے گیت گا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سے کانسرٹ میں پہل کرنے والے گلوکار گیوک خان ترکمین کے ساتھ ساتھ صباحت آق کیراز، کورائے آوجی، صلہ گینچ اولو، یالن چیع دیم گُردال، اسریٰ اِچ اوز جیسے متعدد فنکار ہوم کانسرٹوں میں اپنے فالوئرز  کی فرمائشوں کو گا رہے ہیں۔

انٹر نیٹ سے بعض موسیقار بھی اپنے سازوں کے ساتھ ان گلو کاروں کے ہوم کانسرٹوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

موسیقار ان کانسرٹوں کے دوران ایک تواتر سے عوام سے کورونا وائرس کے مقابل حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی اور گھروں میں رہنے کی اپیلیں بھی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں