صدر رجب طیب ایردوان، نوروز کا تہوار ہم سب کے لیے محبت و اخوت میں پختگی کا ایک وسیلہ ثابت ہو

ہمارے آباؤ اجداد کی جانب سے تفریق بازی کی کوئی جگہ نہ ہونے والی، اتحاد ویکجہتی کو بنیاد بنانے والی عظیم خصلت ہمیں ورثے میں ملی

1382394
صدر رجب طیب ایردوان، نوروز کا تہوار ہم سب کے لیے محبت و اخوت میں پختگی کا ایک وسیلہ ثابت ہو

صدر رجب طیب ایردوان نے  عالمی یوم نوروز کے حوالے سے  ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

نئی امنگوں، شروعات ، بھائی چارے ، باہمی تعاون کی علامت نوروز  کی مبارکباد پیش کرنے والے صدرِ ترکی نے کہا ہے کہ"ہماری قدیم تہذیب، امن ، رواداری، محبت و اخوت  کی طرح کی  کائناتی اقدار کا دور دورہ ہونے والی سر زمین پر پروان چڑھی ،   ہمارے آباؤ اجداد کی جانب سے تفریق بازی کی کوئی جگہ نہ ہونے والی، اتحاد ویکجہتی کو بنیاد بنانے والی عظیم خصلت ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حقوق و انصاف اور امن کی علمبردار ہماری پیاری  قوم 2023 کے اہداف کی جانب بھی بھائی چارے اور باہمی  تعاون کے ماحول میں آگے بڑھے گی  ،  خوشحالی اور امن وآشتی کے ماحول میں  ایک درخشاں مستقبل کی نشاط کرے گی۔

صدر ِ ترکی نے کہا کہ "آج وسطی ایشیا سے لیکر بلقان تک کے ایک وسیع جغرافیہ پر بڑے جوش و خروش سے منائے جانے والے اور     موسمِ بہار  کا مژدہ دینے والے نوروز کے  ہماری اقدارو سرمائے  کو یاد رکھنے اور اس کا تحفظ  کرتے ہوئے آنے والی نسلوں تک  پہنچانے کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ برکت و رحمتوں کا  تہوار    ہماری پیاری قوم کے لیے اچھائیاں اور خوبصورتیاں   لانے کا وسیلہ ثابت ہو۔ "

 

 



متعللقہ خبریں