کورونا وائرس کی وجہ سے بند عجائب گھروں نے انٹر نیٹ سے خدمات کا آغاز کر دیا

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند عجائب گھروں نے انٹر نیٹ سے خدمات شروع کر دیں

1380567
کورونا وائرس کی وجہ سے بند عجائب گھروں نے انٹر نیٹ سے خدمات کا آغاز کر دیا

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں تمام عجاَئب گھروں نے عارضی طور پر اپنے دروازے زائرین کے لئے بند کر دئیے ہیں تاہم انٹر نیٹ سے فن کے پرستاروں کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

عجائب گھروں کے ورچوئیل ٹوئر پروگرام کی مدد سے نہ صرف ترکی کے بلکہ دنیا کے متعدد ممالک کے عجائب گھروں کی سیر کی جا سکتی ہے، عجائب گھروں کے نوادرات کا قریب سے جائزہ لے کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ورچُوئیل ٹوئر پروگرام کے ذریعے عجائب گھروں کے ساتھ ساتھ محلّات، مساجد، کاروان سراوں، قلعوں اور دیگر تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کی بھی سیر کی جا سکتی ہے۔

فن کے پرستار اپنے کمپیوٹروں یا پھر ٹیلی فونوں کے ذریعے آن لائن عجائب گھروں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ سہولت کورونا وائرس کی وجہ سے آج کل گھروں میں بند بچوں کے لئے بھی ایک بہترین تعلیم سرگرمی کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

http://www.ktb.gov.tr انٹر نیٹ سائٹ سے ترکی وزارت سیاحت و ثقافت سے منسلک عجائب گھروں، محلّات، مساجد اور دیگر تاریخی مقامات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں