دنیا کا معمر ترین مرد وفات پا گیا

چيتیتسو و  واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئيتسو کے رہائشی تھے اور 112  سال  کی عمر ميں ان کے انتقال کی تصديق آج صبح کی گئی

1365986
دنیا کا معمر ترین مرد وفات پا گیا

دنيا کا سب سے عمر رسيدہ مرد جاپان ميں انتقال کر گيا ہے۔

 چيتیتسو و  واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئيتسو کے رہائشی تھے اور 112  سال  کی عمر ميں ان کے انتقال کی تصديق آج صبح کی گئی۔

 بتايا گيا ہے کہ ان کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔

 واتا نابے  5 مارچ سن 1907 کے دن پيدا ہوئے تھے۔

 انہیں اسی ماہ بارہ تاريخ کو دنيا کا سب سے عمر رسيدہ مرد بن جانے پر گينس بک آف ورلڈ ريکارڈز کا جاری کردہ سرٹيفيکيٹ ديا گيا تھا۔

 اس وقت دنيا کی عمر رسيدہ ترین خاتون کانےتانا ہيں جن کی عمر 117  سال  ہے اور وہ بھی جاپانی ہيں۔



متعللقہ خبریں