ایمیزون کے مالک نے 10 ارب یورو کا عطیہ دے دیا

ایمیزون کمپنی کےسربراہ جیف بیزوس نے تحفظ ماحول کے لیے 10 ارب یورو دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ماہرین، انفرادی سطح پر سرگرم شخصیات اور غیر سرکاری تنظیموں کو مالی تعاون کے طور پر ملیں گے

1361680
ایمیزون کے مالک نے 10 ارب یورو کا عطیہ دے دیا

ایمیزون کمپنی کےسربراہ جیف بیزوس نے تحفظ ماحول کے لیے اربوں کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

 بیزوس کے مطابق ،وہ "بیزوس ارتھ فنڈ"میں دس ارب یورو دیں گے۔

 ان کے بقول اس رقم سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کام کرنے والے ماہرین، انفرادی سطح پر سرگرم شخصیات اور غیر سرکاری تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

  واضح رہے کہ آن لائن خرید و فروخت کے اس امریکی ادارے کے سربراہ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔

 ایمیزون کے ملازمین بھی انتظامیہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں