ترک صدر مقبول ترین مسلمان حکمراں ہیں :گیلپ انٹرنیشنل

گیلپ سروے آف پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کے مشترکہ سروے کے مطابق ترک صدر  جہاں سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ دنیا کے بھی پانچویں مقبول رہنما ہیں

ترک صدر مقبول ترین مسلمان حکمراں ہیں :گیلپ انٹرنیشنل
gallup international 2.jpg

سیاستدانوں کی مقبولیت سمیت دیگر سیاسی و سماجی مسائل پر سروے کرنے والے عالمی ادارے ’گیلپ انٹرنیشنل‘ کے ایک سروے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں۔

گیلپ سروے آف پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کے مشترکہ سروے کے مطابق ترک صدر  جہاں سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ دنیا کے بھی پانچویں مقبول رہنما ہیں۔

مذکورہ سروے نومبر سے دسمبر 2019 کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے 50 ممالک میں کرایا گیا تھا اور اس دوران 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین سے رائے لی گئی تھی۔

دنیا کے 50 ممالک میں سے ہر ملک میں تقریبا ایک ہزار مرد و خواتین سے براہ راست یا آن لائن سروے کیا گیا تھا اور لوگوں سے عالمی حکمرانوں سے متعلق رائے لی گئی تھی۔

گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے 13 سے 14 فروری تک کے 2 روزہ پاکستانی دورے پر جاری کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اسلامی حکمرانوں میں مقبولیت کے سب سے زیادہ نمبر یعنی 30 فیصد حاصل کیے

اس فہرست میں  رجب طیب ایردوان کے بعد دوسرے نمبر پر 25 فیصد نمبروں کے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر حسن روحانی ہیں جنہوں نے 21 فیصد نمبر حاصل کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ترک صدر سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر، امریکی و روسی صدور کے بعد پانچویں نمبر پر مقبول رہنما بھی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں