مشہور زمانہ اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور زمانہ ہولی وڈ اداکار کرک ڈگلس  فلمی دنیا  میں 6 دہائیاں گزرنے کے بعد 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مشہور زمانہ اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور زمانہ ہولی وڈ اداکار کرک ڈگلس  فلمی دنیا  میں 6 دہائیاں گزرنے کے بعد 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کرک ڈگلس آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔

خبرکے مطابق، مائیکل ڈگلس نے ایک بیان میں اپنے والد کے انتقال کی خبر  مداحوں کو پہنچائی ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں اور میرے بھائی نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ کرک ڈگلس آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ کرک ڈگلس اپنے کیریئر میں  فلموں  اور اسٹیج دونوں کے بہترین اداکار ثابت ہوئے۔

کرک ڈگلس 1916 میں نیویارک میں پیدا ہوئے، انہوں نے ہولی وڈ کے سنہرے دور میں کافی شہرت حاصل کی۔

سن 1949 میں باکسنگ پر مبنی فلم "چیمپئن" کے لیے انہیں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

6 دہائیوں پر مبنی اپنے کیریئر میں کرک ڈگلس نے کئی منفرد کردار نبھائے جبکہ 1960 کی فلم "اسپارٹاکس"میں ان کا کردار آج بھی یادگار ہے۔

 


ٹیگز: کرک ڈگلس

متعللقہ خبریں