وظائف کے لئے ہماری سب سے اہم شرط تعلیمی کامیابی ہے: YTB کے سربراہ بلغاریہ میں

ہماری سب سے اہم  شرط تعلیمی کامیابی ہے۔ ہم وظائف دینے کے لئے نسل و ملّیت کو نہیں تعلیمی کامیابی کو سرفہرست رکھتے ہیں: عبداللہ ایرن

1345487
وظائف کے لئے ہماری سب سے اہم شرط تعلیمی کامیابی ہے: YTB کے سربراہ بلغاریہ میں

بیرون ملک مقیم ترکوں اور ترک کمیونٹیوں YTBکے سربراہ عبداللہ ایرن نے کہا ہے کہ ترکی ہر سال ماسٹر اور ڈاکٹریٹ  کرنے والے تقریباً 4 ہزار غیر ملکی طالبعلموں کو وظائف دے رہا ہے۔

عبداللہ ایرن نے اپنے دورہ بلغاریہ کے دوران "ترکی کے وظائف" کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس دائرہ کار میں انہوں نے کونسٹانٹین پرسلاوسکی یونیورسٹی میں منعقدہ تعارفی تقریب سے قبل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر گیورگی کیولیف  سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں اس وقت 208 یونیورسٹیاں ہیں جن میں سے 126 سرکاری ہیں۔  ان یونیورسٹیوں میں حصولِ تعلیم کی خاطر ترکی کے وظائف پروگراموں سے استفادہ کرنے کے لئے رواں سال میں ہمیں 170 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

"ترکی کے وظائف" نامی تعارفی پروگرام سے بھی خطاب میں عبداللہ ایرن نے ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے معیار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہماری سب سے اہم  شرط تعلیمی کامیابی ہے۔ ہم وظائف دینے کے لئے نسل و ملّیت کو نہیں تعلیمی کامیابی کو سرفہرست رکھتے ہیں"۔

YTBکے سربراہ عبداللہ ایرن نے کہا ہے کہYTB ایک ہفتے سے بلغاریہ میں تعارفی مہم جاری رکھے ہوئے  ہے اور اس دائرہ کار میں ہم بلغاریہ سے حصول تعلم کے لئے ترکی آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں اضافے  کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بالقان جغرافیے کے امن کے لئے بھی اور ترکی  کے سمندر اور خشکی سے سرحدی ہمسائے ہونے کی وجہ سے بھی ان ممالک  کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بلند سطح پر رکھنے کے لئے ہم  وظائف کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔

عبداللہ ایرن نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بلغاریہ  ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی کا وظائف پروگرام کامیابی کی بنیاد پر قائم کیا گیا ایک بین الاقوامی وظائف پروگرام ہے  جو صرف ترک النسل  ممالک کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ بلغاریہ کے نوجوانوں کے لئے بھی کھلا ہے۔



متعللقہ خبریں